کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی جیکسن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔
دو روز قبل گلشن سکندرآباد سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزم سید حسن شاہ ولد سید محمد شاہ کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
برآمدہ موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ 153/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ جیکسن میں درج کیا گیا تھا۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر مٹھل شر نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔


