تربت (ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان کے شہر تربت میں مکران ڈویژن کے معروف عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو کو نامعلوم افراد نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا تھا کہ وہ نمازِتراویح کے 18ویں رکعت پڑھ رہے تھے۔ اچانک پیچھے سے حملہ کیا گیا ۔ جس سے وہ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ گولی لگنے سے پیش امام حافظ وقاص زخمی ہوگئے لیکن وہ خطرے سے باہر ہیں۔
مفتی شاہ میر کو تربت اور نواحی علاقوں میں ایک جید عالم دین کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ وہ جمعیت علماء اسلام ف کے تحصیل تربت کے جنرل سیکرٹری تھے اور اس سے قبل بھی دو قاتلانہ حملوں میں محفوظ رہے تھے، پیدارک اور تربت مدرسہ میں حملہ کیا گیا تھا تاہم اس بار جانبر نہ ہو سکے۔انہوں نے آج سہہ پہر کو تربت پریس کلب کے سامنے جے یو آئی کے مظاہرہ سے بھی خطاب کیا تھا


