پیانگ یانگ(ایچ آراین ڈبلیو)شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے اپنی بیٹی کم جو ای کو باضابطہ طور پر ملک کی آئندہ قیادت کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ اعلان حالیہ سرکاری تقریبات اور اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے دوران سامنے آیا، جہاں کم جو ای کو نمایاں طور پر ریاستی امور میں شامل دیکھا گیا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شمالی کوریا میں اقتدار کی موروثی منتقلی کے تسلسل کی واضح علامت ہے۔ کم جو ای کی سرکاری تقریبات میں بڑھتی ہوئی موجودگی اور اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کے ہمراہ شرکت کو مستقبل کی قیادت کے لیے تیار کیے جانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور خطے کی سیاست پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


