59

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی کی قیمت مستحکم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 526,262 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,286 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 451,184 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب، آج مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8,615 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر بڑھ کر 5,035 ڈالر ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں