80

رمضان سے قبل کراچی میں آٹے اور کٹ کا بھاؤ بڑھ گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) رمضان المبارک کے قریب آتے ہی کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 140 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

شہر میں فائن آٹے کا بھاؤ بھی 10 روپے بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، جبکہ محلے کی چکیوں کا آٹا بھی 10 روپے اضافے کے بعد 160 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح کوئٹہ چائے خانوں نے 50 روپے میں دستیاب کٹ کی قیمت بڑھا کر 60 روپے کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں