واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے امریکا کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو یہ اس کی ’بیوقوفی‘ ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کے لیے ’جوہری ہتھیار نہیں، میزائل نہیں‘ جیسی واضح شرائط شامل ہونی چاہئیں۔
ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو یہ ان کی بیوقوفی ہوگی۔ ہم نے پچھلی بار ان کی جوہری طاقت کو ختم کیا تھا اور اس بار دیکھیں گے کہ کیا مزید کارروائی کرنی پڑے گی۔
واضح رہے کہ تہران نے گزشتہ ہفتے عمان میں واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کیے ہیں۔
ٹرمپ پوچھا گیا کہ کیا موجودہ ایرانی حکومت کے ساتھ ہونے والا کوئی بھی معاہدہ دیرپا ثابت ہو سکتا ہے، تو ٹرمپ نے کہا،“یہ ایک اچھا سوال ہے۔


