58

لندن: افغان پناہ گزین ملا خیل 12 سالہ لڑکی کے اغوا و زیادتی کا مجرم قرار

لندن(ایچ آراین ڈبلیو)لندن میں افغان سیاسی پناہ گزین ملا خیل کو نیویٹن میں 12 سالہ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے جرم میں مجرم قرار دے دیا گیا۔وارک کراؤن کورٹ میں ملا خیل پر زیادتی، اغوا اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزامات ثابت ہوئے۔

ملا خیل آئندہ ماہ سزا سنائے جانے تک قید میں رہے گا۔ جج کرسٹینا مونٹگمری نے کہا کہ سزا مکمل ہونے کے بعد اسے ملک بدر کیا جائے گا۔کیس میں ملوث افراد کی قومیت اور امیگریشن کی حیثیت بھی واضح کی گئی ہے۔یہ واقعہ گزشتہ سال 22 جولائی کو پیش آیا تھا، جس کے بعد نیویٹن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں