کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ اسمبلی نے صوبے بھر میں شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور شراب کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔
یہ قرارداد ایم کیو ایم کے رکن انیل کمار کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس میں صوبے بھر میں شراب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے اور تمام لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم حکومت کی مخالفت کے بعد اسمبلی نے یہ قرارداد منظور نہیں کی۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شراب خانوں پر پابندی سے معاشرے کے مختلف طبقات متاثر ہوں گے، اس لیے اس تجویز کو مسترد کیا گیا۔


