واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران دونوں ممالک نے شدید لڑائی لڑی اور 10 طیارے گرائے جا چکے تھے۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی، لیکن ٹیرف کے اقدامات کی بدولت اس کشیدگی کو روکا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی رائے میں دونوں ممالک واقعی شدید لڑائی میں ملوث تھے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہیے، اور اگر ایران معاہدہ نہیں کرے گا تو وہ بے وقوفی کرے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سیکیورٹی اور اسٹریٹجک تعلقات پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔


