کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈائریکٹر سندھ انجینئر عبد القادر شیخ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ملک میں معیشت کومضبوط کرنےکےلیےبزنس کمیونٹی ایف بی آرمیں رجسٹریشن کروائیں۔ اگر نہیں کروائیں گے تو نوٹس آئیں گے۔ آپ فالو کریں۔ گھبرائیں نہیں۔ ایف بی آربزنس کمیونٹی کا ساتھ دے گی۔ سہولیات فراہم کریں گے۔ وہ چیئرمین اے سی ایم گروپ آف کمپنیز فرحان پردیسی کی جانب سے اے سی ایم آفس میں ایف بی آر افسران اور رئیل اسٹیٹ کے نمائندگان کی مشترکہ بیٹھک میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ مشترکہ بیٹھک میں تجاویز کا تبادلہ ہوا اور بزنس کمیونٹی بلخصوص رئیل اسٹیٹ سے وابسطہ بزنس مینوں کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ ڈائریکٹر سندھ ایف بی آر عبد القادر شیخ نے کہا کہ جیولرز اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ملکی سطح پر ڈیٹا مکمل نہیں ہے۔ اس کے لیے دونوں سیکٹرز کی ایسو سی ایشنز آگے بڑھیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا ایف بی آر رئیل اسٹیٹ سے جو پراپرٹی خریدتا ہے ہم خریدار کو جانچتے ہیں کہ وہ رقم کہاں سے لایا۔ کہیں کالا دھن سفید تو نہیں کر رہا یا کوئی غیر قانونی یا ملکی مفاد کے خلاف کسی پہلو سے تعلق تو نہیں۔ ایف بی آر رئیل اسٹیٹ کو سہولیات اور تقویت دیتا ہے۔تقریب بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پراپرٹی اے سی ایم عرفان میمن نے بزنس کمیونٹی کی خدمات، ملکی ترقی میں بزنس کمیونٹی کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بزنس مین ایف بی آر کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایف بی آر اور بزنس کمیونٹی کو ایک ہونا ہو گا۔ ایف بی آر کو ایسی پالیسی مرتب کرنا ہو گی جس سے بزنس کمیونٹی خود چل کر ایف بی آر میں آئے۔ عرفان میمن نے کہا کہ جن اداروں کو حکومت نہیں چلا سکی ان اداروں کو بزنس مینوں نے چلا کر دکھایا ہے۔ ملکی ترقی اور معیشت کی بہتری میں بزنس مینوں کا بڑا کردار ہے۔ عرفان میمن نے مزید کہا کہ چیئرمین اے سی ایم گروپ آف کمپنیز فرحان پردیسی کا یہی وژن ہے کہ ملکی ترقی اور معیشت کے فروغ کیلئے بزنس کمیونٹی اور ایف بی آر کی مشترکہ حکمت عملی سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ اے سی ایم گروپ آف کمپنیز کے چیف فنانس آفیسر فیضان رفیق پردیسی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے سی ایم گروپ گزشتہ دس سالوں سے قومی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اور ٹیکس قوانین کے تمام امور پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کامیابی کا راستہ ڈسپلن، رجسٹریشن اور قوانین کی پابندی اپنا کر آگے بڑھیں۔ آل کراچی ریٹیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین راحیل ہارون بزنس مین کاشف شاہ نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں تکنیکی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سندھ ایف بی آر انجینئر عبد القادر شیخ کو اپنی تجاویز پیش کیں اور کہا کہ رئیل اسٹیٹ پاکستان کا بڑا شعبہ ہے۔ اس کے لیے باہمی مشاورت سے ایف بی آر سہولیات فراہم کرئے ہمارا تعاون ایف بی آر کے ساتھ ہمہ وقت ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے ڈائریکٹر سندھ ایف بی آر سے سوالات بھی کیے جس پر ڈائریکٹر سندھ ایف بی آر نے تسلی بخش جوابات بھی دیئے اور بزنس کمیونٹی سے بھر پور تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی۔
49


