58

ملیر ریڑھی گوٹھ میں 20 سالہ نوجوان سمندر میں لاپتہ، 72 گھنٹے بعد بھی ریسکیو ٹیم نہ پہنچی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر ریڑھی گوٹھ کے ساحل پر 20 سالہ نوجوان سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا، تاہم 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال کوئی سرکاری ریسکیو ٹیم موقع پر نہیں پہنچی۔

واقعے کے بعد لواحقین شدید صدمے اور کرب میں مبتلا ہیں جبکہ مقامی افراد نے حکومتی بے حسی پر شدید احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

متاثرہ خاندان نے سندھ حکومت کے خلاف مین داود چورنگی پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان کی تلاش اور ریسکیو کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں