کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہر میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں ٹارگٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشن کے دوران ہاٹ اسپاٹ پوائنٹس، گھروں اور رہائشی ہوٹلز پر تلاشی لی گئی۔
پولیس نے تلاش ایپ ڈیوائسز کے ذریعے مشتبہ افراد کی جانچ کی اور آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز بھی موجود تھے اور کارروائی میں شہر کے مختلف حساس علاقوں کو شامل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہر میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


