71

پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی ملک دشمن سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، محمد شاداب رضا نقشبندی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نےکہا کہ ملک کوغیر مستحکم کرنے کی ملک دشمن سازشوں کوکامیاب ہونے نہیں دینگے،پاک فوج کی ملک کی سلامتی وبقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں پر قوم کو فخر ہے،بلوچستان،کے پی کےاوراسلام میں دہشتگردی کوملک پرحملہ تصورکرتےہیں،دہشتگردوں کو پوری طاقت سے کچلنے کیلئے ان کے خلاف بے رحم آپریشن کیاجائے،فتنۃ الہندوستان اورفتنۃ الخوارج اسلام اورپاکستان کےدشمن اور اللہ کی زمین پر فساد کررہے ہیں،امن کو نقصان پہنچانے اور انسانیت کا قتل کرنیوالے فسادیوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا،مودی حکومت اوربھارتی جنتا پارٹی دہشتگردی کے ذریعے خطے میں خوف کی فضاء قائم کرناچاہتی ہے،جنونی ہندوبھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں مسلم آبادیوں اورمساجد ومزارات کونشانہ بناتے ہیں، بھارت خطے میں دہشتگردی کرکے دنیا کے امن کو تباہکرنے کے درپے ہے،پاکستان کی سلامتی،دفاع اور بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہارانہوں نےمرکزاہلسنت سےجاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نےکہا کہاہلسنت ملک کی اکثریت اورامن پسند ہیں،پاکستان بنانے میں سب سے زیادہ قربانیاں اہلسنت کے علماء ومشائخ اور عوام نے دی ہیں،دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کیلئے بھی اہلسنت کی بے مثال کاوشوں کو نہیں بھلایا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ معاشی واقتصادی استحکام کیلئے ترجیعی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت دہشتگردی سے باز آجائے پاکستان کے عوام کے حوصلے بلند اور ملک کی سلامتی ودفاع کیلئے پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں