67

وزیر تعلیم سندھ کا امتحانی فیس وصولی پر فوری نوٹس، تعلیم کو مفت رکھنے کے احکامات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیرتعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کچھ تعلیمی بورڈز کی جانب سے امتحانی فیس اور دیگر چارجز وصول کرنے کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سندھ میں تعلیم مکمل طور پر مفت ہے اور کسی بھی قسم کی فیس یا آئی ٹی چارجز کے نام پر رقم وصول نہیں کی جائے گی۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم کو بنیادی حق کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، اور داخلے سے لے کر امتحانات تک تمام مراحل پر فیس ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے صوبائی سیکریٹری کالجز کو ہدایت دی کہ وہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سے فوری رابطہ کریں تاکہ بورڈز کی جانب سے فیس نہ لینے کے احکامات ہر صورت یقینی بنائے جا سکیں۔

سید سردار علی شاہ نے کالجز کے پرنسپلز کو بھی ہدایت دی کہ وہ طلبہ و طالبات سے کسی بھی قسم کی فیس وصول کرنے سے اجتناب کریں اور مفت تعلیم کے اصول کی مکمل پاسداری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں