بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)آندھرا پردیش میں تروپتی کے مشہور لڈو کو لے کر تنازعہ سیاسی سطح تک بڑھ گیا ہے۔چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ پرساد میں استعمال ہونے والے گھی میں کیمیکل ملایا گیا تھا، جس سے عقیدت مندوں کی مذہبی حساسیت متاثر ہوئی ہے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ یہ معاملہ صرف خوراک تک محدود نہیں بلکہ عقیدت اور مذہبی جذبے سے جڑا ہوا ہے، اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں۔
سیاسی حلقوں میں اس واقعے پر سخت تبصرے سامنے آئے ہیں اور معاملہ ریاست میں جاری سیاسی کشیدگی میں اضافے کا باعث بن گیا ہے۔


