57

امریکی صدر ٹرمپ کا نسل پرستانہ ویڈیو نہ دیکھنے کا دعویٰ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا وہ حصہ نہیں دیکھا جس میں سابق صدر براک اوباما اور سابق خاتون اول مشیل اوباما کو بندر کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ اس نسل پرستانہ کلپ کے متعلق لاعلم ہیں اور اس ویڈیو کی اصل تفصیلات دیکھے بغیر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی تھی اور اس نے کئی حلقوں میں شدید تنقید اور احتجاج کو جنم دیا۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد بھی سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں اس واقعے پر بحث جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں