65

رمضان المبارک میں عدالتی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک کے دوران عدالتی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک عدالتیں صبح 8 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک کام کریں گی، جن اوقات میں آدھے گھنٹے کا وقفہ شامل ہوگا۔

جبکہ جمعے کے روز عدالتی امور بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بج کر 30 منٹ سے 11 بج کر 30 منٹ تک انجام دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیشن عدالتوں کے اوقات کار بھی رمضان المبارک کے دوران صبح 8 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک مقرر کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں