61

صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں صائم ایوب ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ حیدر آباد کی ٹیم نے صائم ایوب کو 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے بھاری معاوضے پر ری ٹین کر لیا ہے۔

پشاور زلمی سے ریلیز کیے جانے کے بعد صائم ایوب کو حیدر آباد نے اپنی ٹیم میں برقرار رکھا۔ اس ری ٹینشن کے بعد صائم ایوب کا پی ایس ایل معاوضہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔

حیدر آباد کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں کی ری ٹینشن میں جارح مزاج بیٹسمین عثمان خان بھی شامل ہیں، جنہیں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں معاذ صداقت کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ گولڈ کیٹیگری میں عاکف جاوید کو 1 کروڑ 96 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل میں حیدر آباد کی یہ ری ٹینشنز ٹیم کو آئندہ سیزن میں مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں