55

ایران نے یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

مسقط/تہران(ایچ آراین ڈبلیو)عمان میں جاری مذاکرات کے دوران ایران نے یورینیم افزودگی روکنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ علاقائی سفارتکار کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ افزودگی کے حق سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔

سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران افزودگی کی سطح اور خالصیت یا کسی ممکنہ علاقائی کنسورشیم پر بات چیت کے لیے آمادہ ہے۔ تہران کا مؤقف ہے کہ امریکی مذاکرات کار ایران کے یورینیم افزودگی سے متعلق موقف کو سمجھتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسقط میں ہونے والے مذاکرات کے دوران امریکی فریق نے ایران کے بعض مطالبات پر لچک کا مظاہرہ کیا، تاہم ان مذاکرات میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پر کسی قسم کی گفتگو نہیں ہوئی۔

علاقائی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور فریقین سفارتی راستے سے معاملات کے حل کے خواہاں دکھائی دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں