54

اسلام آباد میں ہولناک حملہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، برطانیہ

لندن/اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے اسلام آباد میں ہونے والے ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا ہے۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے خیالات اور ہمدردیاں تمام متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایویٹ کوپر نے مزید کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس ضمن میں پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں