61

سندھ میں ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے تنظیمِ نو پر غور

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت صوبے میں ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، سیکریٹری بحالی، سیکریٹری صحت، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی ریسکیو 1122 اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبے میں موجود ہنگامی اور آفات سے نمٹنے والے اداروں کے موجودہ ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ہنگامی حالات میں بروقت فیصلے لینے کے لیے ایمرجنسی اور ریسکیو اداروں کو ایک ہی محکمے کے تحت منظم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ہنگامی حالات میں بروقت سہولت دینے کے لیے ریسکیو نظام کو مضبوط کیا جائے گا اور سندھ کابینہ کو اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے واضح کیا کہ جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں