62

سی ای او مونس عبداللہ علوی نے کے-الیکٹرک کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سید مونس عبداللہ علوی نے کے-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کی باقاعدہ اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

مونس علوی نے کہا کہ ادارے ہمیشہ افراد سے بڑھ کر ہوتے ہیں اور کمپنی کی بہتری ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ کمپنی مسلسل آگے بڑھتی رہے اور اس مرحلے پر کے-الیکٹرک کو نئے نظریے اور سوچ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے سی ای او کی تقرری کا فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کرے گا اور یہ مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ نئے سی ای او کی آن بورڈنگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد وہ کے-الیکٹرک سے رخصت ہوں گے۔

مونس علوی نے زور دیا کہ کے-الیکٹرک کی اصل روح اس کے ملازمین ہیں اور یہ بدستور برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک کی بنیاد مضبوط ہے اور کمپنی کو مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں