کولمبو(ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ ہونے یا نہ ہونے کے باوجود بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا ضرور جائے گی۔
سوریا کمار یادیو نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق آئی سی سی کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت میچ غیرجانب دار مقام پر کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کھیل کا تسلسل برقرار رہے اور کسی بھی سطح پر شائقین کے لیے پریشانی پیدا نہ ہو۔
بھارتی کپتان نے واضح کیا کہ ٹیم ہر صورت عالمی مقابلوں میں حصہ لے گی اور شائقین کو کرکٹ کے معیار کے مطابق بہترین میچز فراہم کرے گی۔


