کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ الاظہرسےفارغ التحصیل بنگلہ دیشی اسکالراوراسلامی یونیورسٹی بنگلہ دیش کےپروفیسرصادق محمد یعقوب جو اتوار کے روز منعقد ہونے والے ”عافیہ موومنٹ وولینٹیئر کنونشن“ میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر کراچی تشریف لائے تھے، بنگلہ دیش واپسی کے موقع پر گلشن اقبال میں واقع ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی رہائش گاہ پر ان سے الوداعی ملاقات کی اور عافیہ والنٹیئرز کنونشن کی شاندار کامیابی پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو مبارکباد پیش کی اور انہیں کنونشن میں مدعو کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ایک بنگلہ دیشی اسکالر و ماہر تعلیم کی کنونشن میں شرکت اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی کوششوں میں شرکت پاک بنگلہ دیش دوستی کا مظہر اور نیک شگون ہے۔ ڈاکٹر صادق نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور جذبہ خیرسگالی کی بھی بے حد تعریف کی۔
71


