56

ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی کامیابی، جزوی شٹ ڈاؤن کا چوتھے روز خاتمہ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا میں جزوی شٹ ڈاؤن کا چوتھے روز خاتمہ ہو گیا، سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان سے بھی 1.2 کھرب ڈالر اخراجات کا بل منظور ہو گیا، جو ٹرمپ انتظامیہ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

ایوان نمائندگان میں 217 ارکان کانگریس نے اخراجات بل کی حمایت اور 214 نے مخالفت کی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منظوری کے فوری بعد بل پر دستخط کر کے ہفتے کے روز شروع ہونے والے جزوی شٹ ڈاؤن کا خاتمہ کر دیا۔

وفاقی امیگریشن ادارے آئس کے چھاپوں کے دوران 2 شہریوں کی ہلاکت پر کانگریس میں اختلافات برقرار ہیں، یہ جزوی شٹ ڈاؤن امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ کے معاملے پر شروع ہوا تھا، اسپیکر مائیک جانسن نے آئس چھاپوں کے دائرہ کار سے متعلق ڈیموکریٹس کو یقین دہانی کرا دی ہے۔

اس اقدام کے تحت زیادہ تر سرکاری اداروں کو ستمبر میں مالی سال کے اختتام تک فنڈنگ فراہم کی جائے گی، تاہم محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کو صرف اگلے ہفتے کے اختتام تک کے لیے فنڈز ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں