54

کیماڑی پولیس کے افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے احکامات پر کیماڑی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں۔

اسی سلسلے میں تھانہ موچکو پولیس نے شہر میں منشیات کی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے چند روز قبل بڑی کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 20 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی تھی، جسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس پی کیماڑی کی جانب سے تھانہ موچکو کے ایس ایچ او انسپکٹر فیصل لطیف، موچکو چوکی انچارج سب انسپکٹر جہانگیر موسیٰ سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کو پولیس تعریفی اسناد CC-III اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ نے اس موقع پر پولیس افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات اور جرائم کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں