کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں یکمشت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فی تولہ سونا آج 14 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 689 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی قیمت میں فی تولہ 24 ہزار روپے کے تاریخی اضافے کے بعد یہ 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے تک جا پہنچی تھی۔اسی دوران چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 109 روپے بڑھ کر 9 ہزار 255 روپے ہوگئی۔


