جامشورو (ایچ آراین ڈبلیو) ٹریفک حادثہ ، تین افراد جاں بحق ، 8 سے زائد زخمی ، رات گئے ایم9 موٹروے پر بولا خان انٹرچینج تیز رفتار وین ٹرالر سے جا ٹکرائی،
حادثے میں وین ڈرائیور، ایک خاتون اور ایک معصوم بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 سے زائد افراد زخمی ہوئے،
حادثے کا شکار ہونے والی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ٹنڈو آدم سے کراچی جا رہی تھی
موٹروے پولیس اور مقامی پولیس نے لاشیں اور زخمی وین سے نکال کر اسپتال منتقل کردیں
48


