کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شب برات کےموقع پر پھولوں کی قیمت میں دگنا اضافہ ریکارڈ، گلاب کی فی کلو قیمت چھ سو روپے تک پہنچ گئی
کراچی میں گلاب کےپھول کی قیمت 300 سےبڑھکر 600 روپےفی کلوپرپہنچ گئی،فی کلوگلاب کی پتیوں کی قیمت 150سے بڑھکر 400تک پہنچ گئی،تین ہٹی ہول سیل پھول مارکیٹ سمیت ریٹیل مارکیٹوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
خریداروں کےمطابق دکانداروں کی من مانی پرکوئی پوچھنےوالا نہیں،جبکہ دکانداروں کاکہنا ہےکہ پھولوں کی مانگ بڑھنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔


