64

اپر کے طلباء کے لیے چیف آف آرمی سٹاف (COAS) یوتھ پیکج 2026 کا داخلہ امتحان

اپر (ایچ آراین ڈبلیو) جنوبی وزیرستان اپر کے طلباء کے لیے چیف آف آرمی سٹاف (COAS) یوتھ پیکج 2026 کا داخلہ امتحان شہید شیر نواز پبلک اسکول سراروغہ میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ امتحان میں مختلف تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے حصہ لیا،
امتحان کے دوران مقامی برگیڈکمانڈر نے طلباء سے ملاقات کی اور انہیں COAS یوتھ پیکج کے فوائد سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر طلباء کو پروگرام کے ذریعے فراہم کیے جانے والے تعلیمی، ہنر مند بنانے اور کیریئر کے مواقع کی تفصیلات بھی دی گئیں۔
چیف آف آرمی سٹاف یوتھ پیکج کا مقصد نوجوانوں کو معیاری تعلیم، خصوصی تربیت اور کیریئر کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں مثبت تبدیلی لا سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں