63

ایران کے شہر بندر عباس میں زوردار دھماکا، رہائشی عمارت کو شدید نقصان

بندرعباس(ایچ آراین ڈبلیو)ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندر عباس میں ہفتے کے روز ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ متعدد گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہو گئیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا شہر کے معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت میں ہوا، جس کے باعث عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تاہم جانی نقصان سے متعلق فی الحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ایرانی میڈیا نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دھماکے میں پاسدارانِ انقلاب کے کسی کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں