انڈونیشیا(ایچ آراین ڈبلیو)مقامی قوانین کے تحت شراب نوشی کرنے والے افراد اور شادی کے بغیر جنسی تعلق رکھنے والے جوڑوں کو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسے جوڑوں کو عوامی طور پر 140 کوڑوں کی سزا دی گئی، جو انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تنقید کا سبب بنی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مذہبی اور ثقافتی روایات کے مطابق معاشرتی اخلاقیات کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم بین الاقوامی میڈیا نے اس اقدام کو غیر انسانی اور مبالغہ آمیز قرار دیا ہے، اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے انڈونیشیا کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے قوانین میں اصلاحات کرے۔
سزا پانے والے افراد کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے گروپس نے بھی احتجاج کیا ہے اور عالمی سطح پر اس معاملے پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔


