61

میئر کراچی کا واٹر کارپوریشن میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب تاریخی قدم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن کو جدید آئی ٹی نظام سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ادارے میں ایس اے پی (SAP) سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس اقدام کو واٹر کارپوریشن میں ڈیجیٹل اصلاحات کے عملی آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب میں احمد علی صدیقی، انجینئر اسداللہ خان اور عمار علی خان خصوصی طور پر موجود تھے، جبکہ تقریب میں سکندر علی، سعادت انور، غنی شیخ، امین تغلق اور غضنفر علی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ ایس اے پی سسٹم کے نفاذ سے واٹر کارپوریشن کے تمام انتظامی اور مالی امور میں شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید نظام کے ذریعے ادارے کے ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن میں نمایاں تیزی آئے گی، جس سے کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

میئر کراچی کے مطابق ایس اے پی سسٹم کے ذریعے بلنگ، ریکوری اور اخراجات کی مؤثر مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی، جبکہ ڈیجیٹل نظام کے تحت واٹر کارپوریشن کی خدمات کی مؤثر نگرانی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے بغیر شہری اداروں میں بہتری ممکن نہیں، اور کراچی کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل اصلاحات ناگزیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں