55

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں اضافہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 498 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 88 ہزار 878 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 923 پوائنٹس کی بلند ترین سطح اور ایک لاکھ 87 ہزار 550 پوائنٹس کی نچلی سطح تک پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 380 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کے مثبت کاروبار نے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں