کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بورڈ آف ریونیو میں جعلسازی کے ذریعہ کھربوں روپے کی زمینوں کی الاٹمنٹ کے چالان جاری کئے جانے کا انکشاف ، دیہہ تیسر ضلع غربی میں ڈھائی کروڑ روپے کے چالان کے ذریعہ 20 ایکړڑ زمین 99 سال کے لئے لیز کردی گئی، : فی ایکڑ زمین کی قیمت 15 لاکھ روپے رکھی گئی ٹوئرازم مقاصد کے لئے استعمال پر فی ایکڑ 50 لاکھ روپے ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ نے زمین کی لیز کی منظوری دے دی ، رقم سرکاری خزانہ میں جمع ہوگی اپنی رسک پر رقم جمع کرائیں، اگر زمین پر مقدمہ ہوگا یا زمین کے دستاویزات جعلی ہوں گے تو اس صورت میں جمع شدہ رقم ضبط کی جائے گی، زمین پر مقدمہ کی صورت میں عدالتی اخراجات بھی لیز لینے والے ہی ادا کریں گے ، ممبر لینڈ یوتیلائیزیشن نے جعلی چالان پکڑ لیا ، تحقیقات شروع ، ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کا امکان، ملازمین کی نشاندہی کے بعد کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجا جائے گا تاکہ ایف أئی آر درج کی جاسکے


