46

انتہاپسندی اورتشددکو ختم کرنے کیلئے دینی ودنیاوی تعلیم کو عام کرنا ہوگا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نےکہاہے کہ سیاست برداشت کے فلسفے کو فروغ اور تشددکی سوچ کو ختم کرکے آگے بڑھنے کا پیغام دیتی ہے،انتہاپسندی اورتشددکو ختم کرنے کیلئے دینی ودنیاوی تعلیم کو عام کرنا ہوگا،بزرگان دین کی تعلیمات ہمیں احترام انسانیت اور ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے کا دردس دیتی ہیں،گیس کی 16گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم اورملک کومعاشی نقصان ہوتاہے،بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام بالخصوص تاجر پریشان ہیں،حکومت تسلیاں دینے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کرئے،سرمایہ دارانہ،جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام مظلوموں کے حقوق کا استحصال اور مزدورکا خون چوس رہا ہے،عوام سسٹم کی تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ انہیں ان کے حقوق مہیااور مسائل حل ہوسکیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نےمرکزاہلسنت سےجاری ایک بیان میں کیا،شاداب رضا نقشبندی نےکہا ہے کہ دین کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے جدوجہد آخری سانس تک جاری رکھیں گے،ہمارے قائدین نے دہشتگردی کے خلاف ڈٹ جانے اور ملکی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے علمائے حق کو کردار ادا کرنا ہوگا،انتہاپسندی اور دہشتگردی ملک کیلئے زہر قاتل ہے،اسلام وملک دشمن قوتیں فرقہ واریت کو فروغ دیکر اپنے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتی ہیں،علماء حق اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں اسلام وملک دشمن قوتوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں،انتہاپسندی پھیلانے والے غیروں کے ایجنڈے پر گامزن ہیں انہیں ان کے ناپاک مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں