کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی شہر میں غیر مقامی بھکاریوں سمیت جرائم پیشہ افراد کی یلغاہو گئی ہے،جو شہر کی مختلف فٹ پاتھوں، شاہراوں اور چوراہوں پرقیام پزیر دکھائی دیتے ہیں جس میں بچے، بزرگ اور خواتین بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ انکے نوجوانوں نے چووری اور لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے،جنکی سرپرستی ہمیشہ کی طرح سندھ پولیس کی جانب سے کی جاری ہے۔ شاہد فراز نے مزید کہا کہ شہر کراچی جرائم پیشہ عناصر کا آسان ہدف بن چکا ہے،جہا ں جرائم پیشہ افراد بغیر کسی اندراج کے آتے ہیں رہائش پزیر ہوتے ہیں اور آسانی کے ساتھ جرائم کو تکمیل تک پہنچاکر باآسانی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں فرار ہوجاتے ہیں۔شاہد فراز نے اعلیٰ عدلیہ سے درخواست کی ہے کہ ان غیر مقامی جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کیلئے فوری حکمت عملی تیار کی جائے اور سختی سے اس پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے۔ شاہد فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کرپٹ جاگیرداروں،وڈیروں نے بھٹوکی پیپلز پارٹی کا منشور دفن کردیا ہے یہ وہ پیپلز پارٹی نہیں جو ملک کی زنجیر کہلاتی تھی وہ پیپلز پارٹی تو بینظیر بھٹوکے ساتھ ہی چلی گئی،آج تو فاسق اور جابر حکمران ذاتی مفادات کے حصول کیلئے معصوم عوام کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ شاہد فراز نے کہا کہ ملک کو اس مشکل سے نکالنے اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے قوم کا اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے،قوم چور حکمرانوں سے جھٹکارے کیلئے متحد ہوکر ثابت کرے کہ وہ ایک زندہ قوم ہے۔


