کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 21.53 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 13 ارب روپے خالصتاً سڑکوں کی بحالی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
میئر کراچی کی نشاندہی کے مطابق، 409 خستہ حال سڑکوں پر کام کیا جائے گا، جن میں 7 اضلاع کی 400 سڑکوں کا پیچ ورک اور 9 سڑکوں کی مکمل تعمیر نو شامل ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو ہدایت کی ہے کہ شہر کی 26 بڑی شاہراہوں کی فوری بحالی کی جائے اور 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو مالی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔


