کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کسٹمز حکام نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا 50 تولہ سونا برآمد کر لیا۔
حکام کے مطابق برآمد شدہ سونا اینٹوں اور سکوں کی شکل میں تھا۔ کسٹمز حکام نے سونا ضبط کر کے کیس کسٹمز ایکٹ کے تحت درج کر لیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


