62

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کا بڑا ایکشن، محکمہ خوراک کے متعدد افسران معطل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے محکمہ خوراک میں بدانتظامی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد افسران کو معطل اور بعض کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر لاڑکانہ عبدالوسیم جمالی، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سکھر قریب اللہ سومرو اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عمرکوٹ وشن داس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح شکارپور اور مدیجی کے فوڈ سپروائزرز کو بھی فوری طور پر معطل کر کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مزید برآں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جامشورو زاہد حسین عمرانی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گھوٹکی حاکم علی مہر کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک میں نظم و ضبط کی بحالی کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور احتساب کے عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر ذمہ دار افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ محکمہ خوراک میں شفافیت اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں