51

بارش کے بعد میونسپل کمشنر منور حسین ملاح کا مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیو کراچی ٹاؤن کے میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے حالیہ بارش کے بعد ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ میونسپل کمشنر شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک فیلڈ میں موجود رہے اور اپنی نگرانی میں مختلف مقامات سے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر منور حسین ملاح نے کہا کہ الحمدللہ، نیو کراچی ٹاؤن میں بارش کے باوجود کہیں پانی کھڑا نہیں ہوا۔ انہوں نے بلدیاتی عملے کی سخت سردی اور نامساعد موسم میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی محنت اور جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

میونسپل کمشنر نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانا ہے، اسی لیے بارش کے آغاز کے ساتھ ہی نکاسی آب کا عمل شروع کیا گیا تھا اور تمام افسران و عملہ مسلسل فیلڈ میں موجود رہا۔ ٹریفک کی روانی کو بھی متاثر نہیں ہونے دیا گیا اور سڑکوں پر کہیں پانی جمع نہیں ہونے دیا گیا۔

نیو کراچی ٹاؤن کے بلدیاتی عملے نے ایکسیویٹر اور دیگر مشینری کے ذریعے نکاسی آب کے عمل کو جاری رکھا اور میونسپل کمشنر نے آخر میں عملے کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں