کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ نے **ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی** کی جانب سے **جناح ٹاؤن میں تعمیراتی کاموں میں بے ضابطگیوں** کے خلاف دائر درخواست کو **متبادل فورم کی موجودگی** کی بنیاد پر **ناقابلِ سماعت** قرار دے دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ **جناح ٹاؤن میں تعمیراتی کام اور کرمنل انکوائری شروع ہونے کے بعد ٹینڈر جاری کیے گئے**۔ انہوں نے مزید کہا کہ **جمشید روڈ پر من پسند افراد کو بغیر ٹینڈر ورک آرڈر جاری کیے گئے** اور **ایس ایس جی سی سے روڈ کٹنگ کی مد میں پندرہ کروڑ روپے ملنے کے باوجود سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی**۔
دوسری جانب، **ٹاؤن انتظامیہ کے وکیل سلمان صابر ایڈووکیٹ** نے مؤقف اپنایا کہ **جناح ٹاؤن میں تعمیراتی کام کے باقاعدہ ٹینڈرز جاری کیے گئے** جو **سپرا قوانین** کے تحت مکمل شفاف طریقے سے کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ **ایس ایس جی سی نے تاحال گھروں کو کنکشنز فراہم نہیں کیے** اور ادارہ **کام مکمل ہونے کے بعد این او سی جاری کرے گا**۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ **ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار پہلے ہی اینٹی کرپشن سے رجوع کرچکے ہیں** اور **اینٹی کرپشن اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے**۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ **آئین کا آرٹیکل 199 صرف اسی وقت استعمال کیا جاسکتا ہے جب کوئی مؤثر متبادل فورم موجود نہ ہو**۔
عدالت نے قرار دیا کہ **اینٹی کرپشن ایک بااختیار ادارہ ہے جس کے پاس شکایت پر کارروائی کا مکمل طریقہ کار موجود ہے**، لہٰذا **درخواست میں انتظامی نوعیت کی جو ہدایات طلب کی گئی ہیں وہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں**۔
—
### 📰 آزاد عدالتی صحافت کے فروغ میں ہمارا ساتھ دیں
شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی کے لیے ہماری رپورٹنگ جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
👉 [ہماری معاونت کریں: hrnww.com/support-us](https://hrnww.com/support-us)


