کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئر مین آفاق احمد نے گل پلازہ کا دورہ کرنے اورمتاثرین دکانداروں کو حوصلہ دینے اور ان سے یکجہتی کے اظہار کے بعدریسکوآپریشن کے دوران لو گوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے فائر برگرئیڈکے نوجوان فرقان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اس نوجوان کے گھر پہنچے۔آفاق احمد نے تاجر تنظیموں کو اپنے اختیلافات پس پشت ڈال کر اتحا دکا مظاہرہ کرنے کا کہا۔ آفاق احمد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے متاثرین کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کے اعلان کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا اعلان صرف اعلان نہیں ہونا چاہے اس پر فوری عمل درآمد کویقینی بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ ٹھوس اقدام کریں۔ آفاق احمد نے کہا کہ جانی نقصان کا ازالہ کسی صور ت ممکن نہیں ہے لیکن مالی نقصان کی سنجیدہ کوشیش کی جانی چاہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ گل پلازہ کے تاجر رمضان کی تیاریوں میں مصروف تھے، انہیں فوری طور پر پارکنگ پلازہ میں عارضی طور پر دوکانیں آلاٹ کرکے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے اور متبادل فراہم کرنے سے پہلے یہ جگہ خالی نہ کروائی جائے۔
77


