61

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد گل پلازہ پہنچ گئے، متاثرین سے اظہار یکجہتی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد مرکزی قیادت کے ہمراہ گل پلازہ پہنچ گئے اور سانحہ کے متاثرہ تاجروں اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہوئے۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے دکھ کا اظہار کیا اور سندھ حکومت کی نااہلی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

آفاق احمد نے مطالبہ کیا کہ گل پلازہ سانحہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ متاثرہ تاجروں اور اہلِ خانہ کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس دردناک واقعے میں تاجربرادری اور اہلِ خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں