کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ سندھ کی کراچی میں میڈیا ٹاک،وزیراعظم صاحب نے مجھ سےذاتی طورپر رابطہ نہیں کیا، ہوسکتا ہے حکومت سے کیا ہو-مجھے جلدی آنا چاہیے تھا مگر افسوس کہ میں یہاں موجود نہیں تھا-
میں تقریباً 5 بجے کے قریب شہر آیا ہوں-میں نے تمام تر حالات کا جائزہ لے کر یہاں آیا ہوں-جو لوگ انتشار پھیلاتے ہیں میں اُن پر دھیان نہیں دیتا-کوشش کریں گے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔
ہمارے کےایم سی اور1122 کےفائرفائٹرزوالوں کےپاس مہارت موجود ہے-اگر کسی اور کی ضرورت پڑی تو ضرور اپروچ کریں گے-کسی سے مدد طلب کرنا کوئی مضیحکہ نہیں ہوگا-یہ بلڈنگ بھی 80 کی دہائی میں تعمیر ہوئی ہے-اُس وقت یا اُس سے پہلے ایسا نظام لایا گیا جس کو ہم بھی نہ سنبھال سکے-


