52

گل پلازہ آتشزدگی، اب تک ساڑھے 5 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جا چکا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد میں واٹر ہائیڈرنٹس کے فوکل پرسن نے بتایا ہے کہ گل پلازہ میں لگی شدید آگ کو قابو کرنے کے لیے اب تک ساڑھے 5 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جا چکا ہے۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کا عمل 18 گھنٹوں کے بعد اب بھی جاری ہے، جس کے لیے فوکل پرسن ہائیڈرنٹس کے مطابق رات سے اب تک 2 اور 3 ہزار گیلن والے 100 سے زائد ٹینکر فراہم کیے جا چکے ہیں۔

فوکل پرسن نے بتایا کہ نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس سے گل پلازہ کی آگ کے لیے پانی کی فراہمی بدستو جاری ہے۔ آگ بجھانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی سے بھی مدد لی۔

ادھر چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ آگ کے شعلے اب نہیں ہیں لیکن شدت اب بھی ہے، کوشش ہے ریسکیو کے بعد ریلیف آپریشن شروع کریں، انھوں نے بتایا کہ 12 فائر ٹینڈر اس وقت موقع پر موجود ہیں، اور دوسری اور تیسری منزل پر لگی آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں