کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ناظم آباد فائر اسٹیشن کے نوجوان ملازم فرقان ایک ریسکیو آپریشن کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
فرقان گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے دوران لاپتہ افراد کی تلاش اور عمارت میں سرچ آپریشن میں مصروف تھا۔ اچانک عمارت کی چھت سے گرنے والا جنریٹر اور ملبہ فرقان پر جا گرا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اس المناک واقعے پر ریسکیو ٹیم اور اہلِ خانہ شدید غم میں مبتلا ہیں، اور ریسکیو حکام نے فرقان کی شجاعت اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔


