60

گل پلازہ میں لاپتا دکان دار عارف، اہلِ خانہ پریشان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایم اے جناح روڈ پر واقع تجارتی مرکز گل پلازہ میں آتشزدگی کے دوران ایک دکان دار عارف لاپتا ہو گیا ہے، جس کے اہلِ خانہ شدید پریشان ہیں۔

عارف کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ دو بچوں کا باپ ہے اور آگ لگنے کے بعد سے اس کا کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ ان کے چچا نے بتایا کہ عارف نے رات ساڑھے دس بجے کے بعد آخری کال میں کہا، “مجھے بچاؤ، میرا دم گھٹ رہا ہے”، اور اس کے بعد موبائل ہاتھ سے گر گیا۔

عارف کے کزن نے بتایا کہ عارف فرسٹ فلور پر کام کر رہا تھا اور رات کو کال میں بتایا کہ وہ آگ سے لڑ رہا ہے، اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا اور فجر کے وقت موبائل بھی بند ہو گیا۔

اہلِ خانہ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ لاپتا افراد کی فوری تلاش اور بچاؤ کے لیے امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں