75

گل پلازہ آتشزدگی، سندھ حکومت کا متاثرین سے اظہارِ یکجہتی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ اس مشکل گھڑی میں تاجروں اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے، جبکہ برنس وارڈ میں زیر علاج زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر ہمدردیاں گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ حکومت سندھ ہمیشہ تاجروں کی مدد کے لیے آگے رہی ہے اور گل پلازہ کے متاثرین کے نقصانات کا مناسب ازالہ کیا جائے گا۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ آگ بہت تیزی سے پھیلی جس کے باعث اس پر بروقت قابو پانا ممکن نہ ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر پرانی عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزٹ کا مناسب انتظام موجود نہیں ہوتا جبکہ گل پلازہ میں بھی فائر سیفٹی کے انتظامات ناکافی تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت واقعے کی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں