کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نارتھ ناظم آباد کے فیملی پارک سے اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ بازیاب کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بچے کو لیاقت آباد سے بازیاب کرایا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ 3 سالہ محمد انس 11 جنوری کو نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کے فتح پارک سے لاپتہ ہوا تھا۔ بچے کی گمشدگی کا مقدمہ اس کے کزن کی مدعیت میں حیدری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے بچے کو بازیاب کرانے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا ہے، جس کے بعد والدین خوشی سے نہال ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ اغوا کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


